بجلی کا شارٹ فال4 ہزار میگاواٹ سے متجاوز، گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ
01-09-2024
(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے متجاوز کرجانے سے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔
پاورڈویژن ذرائع کے مطابق آج بجلی کا شارٹ فال 4770 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی طلب 15 ہزار500 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں بجلی کے ترسیلی نظام میں جگہ جگہ فالٹ آرہے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ پن بجلی سے 660 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 1400میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، آئی پی پیز مجموعی طور پر 6500 میگاواٹ تک بجلی بنا رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیوکلیئر سے 1600 میگاواٹ ، ونڈ سے 500 میگاواٹ، بگاس سے 48 میگاواٹ جبکہ سولر سے 22 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔