پنجاب میں نہروں کی بھل صفائی کا آج سے آغاز

01-09-2024

(لاہور نیوز)10 سال بعد پنجاب کی 17 ہزار کلومیٹر طویل نہروں کی بھل صفائی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

مسلم ٹاؤن موڑ پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھل صفائی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا، صوبائی وزرا بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔ پہلے مرحلے میں بھل صفائی مہم 31 جنوری تک جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں فروری سے مارچ تک 5ہزار کلو میٹر نہروں کے کناروں کی مرمت و بحالی کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا، یقیناً بھل صفائی ایک بہت بڑا ٹاسک ہے، پانچ ہزار ایکڑ زمین کی ہم مرمت کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہماری مانیٹرنگ کی ٹیمیں بھل صفائی مہم کو مانیٹر کریں گی، سیٹلائٹ کے ذریعے بھی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کریں گے۔