دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 15 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ

01-09-2024

(لاہور نیوز)پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 3 پروازیں مختلف ایئر پورٹس پر منتقل جبکہ 15 منسوخ کر دی گئی ہیں، نجی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان کی پرواز پی اے 871 کراچی میں اتار لی گئی۔ پی آئی اے کی ابوظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 اور دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 407 جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے ریاض کے درمیان نجی ایئر لائن کی پروازیں ای ار 807 اور 808، اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پروازیں ای آر 540 اور 541 بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی کی پرواز ای آر 724 اور نیننگ، چین کی پرواز وائی جی 9147، نجی ایئر لائن کی ملتان سے دبئی کی پرواز پی اے 811، کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور 311بھی منزل کی جانب روانہ نہ ہو سکیں۔ اسی طرح  کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 503 اور نینگ، چین سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ 2024ء کے آغاز کے بعد سے اب تک 9 دن کے دوران پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کیلئے 300 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔