جناح ہاؤس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
01-09-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 121 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کردی جبکہ سابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔