محسن نقوی کا پی آئی سی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

01-09-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی نئی بلڈنگ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور 3 گھنٹے تک پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی اور سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔  محسن نقوی  نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے پوچھا، وزیراعلیٰ نے مریضوں سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے بھی دریافت کیا، مریضوں نے علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔  وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں ٹائلز کی صفائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کمشنر لاہور کو ٹائلز کی صفائی کرانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور 31 جنوری سے قبل گراؤنڈ فلور کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔