عدنان صدیقی کی ساڑھی پہنے مضحکہ خیز تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

01-09-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی ساڑھی پہنے مضحکہ خیز تصویر نے سوشل میڈیاپر قہقہوں کا طوفان برپا کردیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ آمنہ خان کے ہمراہ ماضی میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ ساڑھی میں ملبوس اداکار عدنان صدیقی آمنہ شیخ کے ہمراہ کھڑے ہیں جوفون استعمال کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی  ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) مضحکہ خیز پوسٹ کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ ،’اندازہ لگائیں کون؟؟ میری یہ تخلیق ڈراما سیریل "پاکیزہ" کے سیٹ پر اداکارہ  آمنہ کی حرکت کا نتیجہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید مزاحمت کے باوجود میں آمنہ  کی شرارتوں کے سامنے جھک گیا، برسوں گزر جانے کے باوجود آج بھی وہی پیٹ درد بھری ہنسی یاد آجاتی ہے اسی لیے میں نے اس خوشی کو آپ تک پہنچادیا۔ یاد رہے کہ "پاکیزہ" ایک پاکستانی تھرلر ڈراما سیریل ہے جو پہلی بار 11 فروری 2016 کو نجی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔