ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے:ایمن خان کا انکشاف

01-09-2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے شوٹنگز کے دوران ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے خوف آتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایمن نے انکشاف کیا کہ مجھے ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے، اس لیے میں کسی نہ کسی کے ساتھ جاکر سوتی ہوں، ایک بار پیرس شوٹنگ کے لیے گئی تو رات کو میں اپنی فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کمرے میں جاکر سوئی تھی۔ دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار 10 سال کی عمر میں جہاز کا سفر کیا تھا، میں 10 سال کی عمر میں بہن منال خان کے ہمراہ تھائی لینڈ کمرشل کی شوٹنگ کے لیے گئی تھی اور والد بھی ہمارےہمراہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں نے لاہور بھی نہیں دیکھا تھا اور پاکستان کے کسی بھی شہر کو دیکھنے سے قبل میں نے تھائی لینڈ دیکھا۔