آسٹریلیا کے ہاتھوں شاہینوں کے وائٹ واش کا معاملہ،احمد شہزاد نے ناکامی کا ملبہ سینئر کھلاڑیوں پر ڈال دیا

01-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کی وجہ سینئر کھلاڑیوں کو قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا  کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی وجہ سنیئر کھلاڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وائٹ واش ہونا بدقسمی ہے،سیریز کے دوران سینئر پلیئرز کو ذمہ داری دکھانی چاہیے تھی۔   احمد شہزاد  کا مزید  کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ میں نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے۔