روپے کی قدر بہتر، انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا
01-08-2024
(لاہورنیوز) روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں آج روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر 12 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا اور ایک ڈالر کی قیمت بڑھ کر 282 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے۔