14 سالہ حسنین اختر نے نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے انام کرلیا

01-08-2024

(ویب ڈیسک) حسنین اختر نے محمد اسلم کو ہراکر نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلی گئی انڈر ٹوئنٹی ون سنوکر چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر16 کیوئسٹ نے حصہ لیا، فائنل میں  کراچی کے حسنین اختر اور پنجاب کے محمد اسلم مدمقابل تھے۔ حسنین نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ایک کے مقابلے میں 4  فریمز سے فتح پائی۔ حسنین نے اس سے پہلے انڈر سیون ٹین ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا جس میں انہوں نے پنجاب کے علیم اویس کو ہرایا تھا۔ مختلف ایج گروپ میں لگاتار دو ٹائٹل جیتنے والے وہ پہلےکھلاڑی بھی بنے ہیں۔اختتامی تقریب میں پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ایم بی غوری نےانعامات تقسیم کیے۔ انکا کہنا تھا کہ محمد حسنین کی شکل میں پاکستان کو ایک زبردست کیوئسٹ ملا ہے جو بہت آگے جاسکتا ہے۔