بعض سیاسی پارٹیاں الیکشن نتائج سے متعلق بھی این آر او کی منتظر ہیں، سراج الحق

01-08-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بعض سیاسی پارٹیاں الیکشن نتائج سے متعلق بھی این آر او کے انتظار میں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں وہ ملک میں جمہوری استحکام نہیں چاہتیں، بعض سیاسی پارٹیاں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مضبوط اور مستحکم حکومت کا قیام ضروری ہے، عدلیہ وقار کی بحالی کے لیے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں کمزور کے لیے انصاف نہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔