شعیب ملک نے محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں آواز بلند کردی

01-08-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بلند کردی۔

رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے آسٹریلیا میں ٹیم کے وائٹ واش ہونے کے باوجود ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی حمایت کی ہے۔ شعیب ملک نے اپنے دونوں ساتھیوں کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ اور وہاب آپ دونوں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں،آپ نے ہماری اے ٹیم کے ٹورز کے بارے میں بہت زیادہ غور کیا تھا، مجھے یقین ہے کہ جب ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کا وقت آئے گا تو ہماری اے ٹیم بھی تیار ہوگی، ان لڑکوں میں سے ہی قومی ٹیم تیار کریں۔