پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی، 600 لٹر خراب دودھ تلف کر دیا

01-08-2024

(لاہور نیوز) ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی کی۔ 600 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، پانی کی ملاوٹ اور فیٹ انتہائی کم ہونے پر 600 لٹر دودھ تلف کیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے تحت دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے، ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت چیک کروایا جا سکتا ہے۔