موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سکول 10 جنوری سے ساڑھے 9 بجے لگیں گے

01-08-2024

(لاہور نیوز) موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں۔ سکول 10 جنوری سے کھلیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سردی کی شدید لہر کے باعث سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ میں لکھا 10 سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے۔ شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ Due to the ongoing winter wave, schools will resume on 10th Jan, 2024. From 10th to 22nd Jan, schools will start at 9:30 am. It is highly advisable to wear jackets and warm clothes.@SchoolEduPunjab @punjab_hed pic.twitter.com/P4fsr54VqB — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 8, 2024