عوام کا حکومت سے موسم سرما کی تعطیلات مزید ایک ہفتہ کیلئے بڑھانے کا مطالبہ

01-08-2024

(ویب ڈیسک) عوام نے حکومت سے موسم سرما کی تعطیلات مزید ایک ہفتہ کیلئے بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

شدید نزلہ، زکام اور کھانسی کیساتھ ساتھ سردی سے بڑی تعداد میں چھوٹے بچے متاثر ہونے لگے۔ عوام نے حکومت سے موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام  نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ، بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے بچوں کا سکولوں میں آنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بچوں میں نمونیا کی شکایات بڑھ سکتی ہیں اس لئے فوری طور پر ایک ہفتہ کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔