کسانوں کی رہنمائی کیلئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ
01-08-2024
(لاہور نیوز) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے کسانوں کی رہنمائی کیلئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت لاہور میں محکمہ لائیو سٹاک سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ ایپ کا نام لائیو سٹاک کسان رہنمائی ہو گا، اِس ایپ کے ذریعے صارف اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتا ہے، ایپ میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے درجہ بندی ہو گی جو کہ عملے کی کارکردگی کو ظاہر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کم ریٹنگ والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بہترین کارکردگی دکھانے والے ویٹرنری سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے، ایپ میں محکمہ زراعت کی معلومات اور کسانوں کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔