حکومت کا آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

01-08-2024

(ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

انسداد پولیو پروگرام کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 جنوری بروز پیر سے شروع ہو گیا ہے جو 14 جنوری تک جاری رہے گا۔ انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز شمالی وزیرستان کے علاقے بنوں سے 15 جنوری سے ہو گا جو 19 جنوری تک جاری رہے گا۔ انسداد پولیو مہم کا آخری مرحلہ 22 تا 26 جنوری جنوبی خیبر پختونخوا میں چلے گا۔ اس مہم میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہوں گے۔