فاسٹ بولر حسن علی کرکٹ شائقین کی تنقید پر آگ بگولہ، مداح کو جارحانہ انداز میں جواب

01-08-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گراؤنڈ میں موجود کرکٹ شائقین میں سے ایک کی تنقید پر آگ بگولہ ہو گئے اور مداح کو جارحانہ انداز میں جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کو سڈنی میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 3-0 سے شکست پر کرکٹ شائقین کی جانب سے اپنی کیچنگ کی صلاحیتوں بارے تنقید کا سامنا کرنا پرا۔ میچ کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی شائقین کے پاس آٹوگراف پر دستخط کرنے کے لئے گراؤنڈ کے پاس پہنچے تو ایک شائقین نے انہیں طعنہ دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں مداح کو چیختے ہوئے دکھایا گیا ہے، "یہاں آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاتا ہوں۔" حسن نے فورا جواب دیا، "یہاں ضرور آؤ ، مجھے کیچ پکڑنا کون سکھائے گا؟