ملک کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری

01-08-2024

(ویب ڈیسک) واپڈا کی جانب سے ملک کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 800 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیمز میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1480.31 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.273 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1156.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.052 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.003 ملین ایکڑ فٹ ہے۔