عام انتخابات کی گہما گہمی، لیگی قائد نوازشریف بھی متحرک
01-08-2024
(لاہور نیوز) انتخابات میں لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں گہماگہمی کے لیے قائد نواز شریف متحرک ہوگئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 22 جنوری سے پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے، نواز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ سوموار 22 جنوری کو مانسہرہ میں ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی مانسہرہ میں جلسے کے لئے قائد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی جبکہ اس حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے، چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لاہور اور بھیرہ میں انتخابی جلسوں میں پارٹی ووٹروں کا لہو گرمائیں گی۔