جمہوریت پر ہمارا مکمل یقین،لاہور مسلم لیگ ن کا تھا اور رہے گا: رانا مشہود

01-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، لاہور مسلم لیگ کا تھا اور رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عزم کے ساتھ آئے ہیں، ملک میں خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے اس لیےہم نےبلاول بھٹو یاکسی اور کےخلاف اعتراضات داخل نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوترقیاتی کاموں کیلئےاربوں روپےملےلیکن لیکن سندھ میں پیسے لگےنظرنہیں آتے، کراچی کی ٹرانسپورٹ اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، شہر قائد کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تو ہم بہت آگے نکل سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلےبھی ایک وژن کےساتھ کراچی آئےتھے اب بھی ہمارے پاس کراچی کی ترقی کا ایک مکمل پلان ہے،سندھ میں ایک وسیع الجماعتی اتحاد بنایاہےجس کےدرمیان تمام معاملات ایک دوروز میں طےہوجائینگے، این اے242کےحوالےسےایم کیوایم کی جانب سے اچھی خبرملے گی۔