این اے 242 سے شہباز، این اے 129 سے میاں اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت

01-08-2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونلز میں سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کے خلاف مسعود خان مندوخیل کی اپیل مسترد کر کے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ میاں اظہر حلقہ این اے 129 سے تحریک انصاف کے میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے،ایپلٹ ٹریبونل لاہور کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کر کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میاں اظہر کی اپیل منظور کر لی۔ عباد فاروق ایپلٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا،ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے عباد فاروق کی اپیل مسترد کر دی۔