نیا کپتان، نیا عزم! قومی ٹیم کی ٹی 20 سیریز کیلئے کیویز کے دیس لینڈنگ
01-08-2024
(ویب ڈیسک) نئے کپتان کی قیادت میں قومی ٹیم جیت کا عزم لیے ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔
قومی ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ اس بار قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں ہے۔