وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مناواں کینسرہسپتال رواں ماہ مکمل کرنیکاحکم

01-08-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں کینسر ہسپتال کو رواں ماہ کے اختتام پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  مناواں کینسرہسپتال کوفعال کرنےکیلئے فی الفورضروری اقدامات کئےجائیں،کینسرہسپتال میں کیموتھراپی اورسرجری کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں،سرکاری سطح پرکینسرکےعلاج کیلئےسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیلئےکوشاں ہیں جہاں غریب اور مستحق مریضوں کا فری علاج ہو گا۔ علاوہ ازیں  ہسپتال کےتمام انتظامی ومالی امورمکمل طورپر کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج یونیورسٹی کےسپرد کر دیے گئے ہیں، میوہسپتال کےکینسروارڈکوبھی مناواں کینسر ہسپتال میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور ہے۔