ملک میں دھند کا راج برقرار، آج بھی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

01-08-2024

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث آج بھی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق ایئر سیال کی دمام سے آنیوالی پرواز پی ایف 743 پندرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، سرین ایئر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ای آر 822 کو بھی 5 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، ایئربلیو کی دبئی سے آنیوالی پرواز پی اے 411 بھی وقت پر نہ پہنچ سکی۔ حکام کے مطابق سعودی ایئر کی جدہ جانیوالی پرواز ایس وی 739 کو 9 گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا کرنا پڑا،  سرین ایئر کی جدہ جانیوالی پرواز ای آر 821 بھی تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ ایئربلیو کی دبئی جانیوالی پرواز پی اے 410 بھی  وقت پر اڑان نہ بھر سکی۔ پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز پی کے 841 اب اسلام آباد سے روانہ ہوگی، جدہ جانے والے پی کے 841 کے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آباد پہنچے کی ہدایت کردی گئی۔