گرانٹ بریڈبرن کی پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا

01-08-2024

(ویب ڈیسک) گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شاندار باب جو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ہی نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن کو دوسال کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، وہ اس سے قبل 2018ء سے 2020ء تک فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، بریڈبرن سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔   — Grant Bradburn (@Beagleboy172) January 7, 2024