محمد حفیظ کاقومی ٹیم کے کپتان کے فیصلوں پر اعتراض

01-07-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا ٹیم کے کپتان کے فیصلوں پر اعتراض سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عامر جمال کو تاخیر سے باولنگ دینے کا فیصلہ ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سمجھ میں نہ آیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ عامر جمال کو پہلے باولنگ دینی چاہیے تھی،بہرحال یہ کپتان کی صوابدید ہوتی ہے، انھوں نے آف اسپنر کو ترجیح دی۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ میدان کے اندر کی صورتحال کپتان ہی بہتر جانتا اور اس کو فیصلوں کا حق حاصل ہے۔