کونسی اداکارائیں آغا علی کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیتی ہیں؟اداکار کا بڑا انکشاف

01-07-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ منگی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آغا علی نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ ہم نے یہ بات سُنی تھی کہ جو اداکارائیں منگنی شدہ ہیں وہ آپ کے ساتھ کام نہیں کرتیں، اس کی وجہ کیا ہے؟اس سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ2016 اور 2017 میں کافی اداکاراؤں نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ اُن کے منگیتر اُنہیں میرے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ آغا علی نے کہا کہ پروڈیوسرز ڈرموں کی شوٹنگ سے کچھ روز قبل مجھے فون کرکے کہتے تھے کہ اداکارہ نے تمہارے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔اداکار نے کہا کہ ایک ڈرامے کے لیے پاکستان کی معروف اداکارہ کو میرے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا، اُس وقت اُس اداکارہ کا نیا نیا بوائے فرینڈ بنا تھااور وہ بوائے فرینڈ بھی اداکار ہی تھا۔ اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب شوٹنگ کا وقت قریب آیا تو اداکارہ نے میرے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا کیونکہ اُن کے بوائے فرینڈ کا حکم تھا، پھر میں نے اس اداکارہ کے بوائے فرینڈ سے بات کی اور اُن سے پوچھا کہ آپ کیوں اجازت نہیں دے رہے ؟لیکن اُنہوں نے مجھے وجہ نہیں بتائی۔ آغا علی نے مزید کہا کہ ڈراموں میں میرے کرداروں کی وجہ سے لوگ مجھے غلط انسان سمجھتے ہیں، اُنہیں لگتا ہے کہ میں ‘پلے بوائے’ ہوں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے”۔