پی سی بی نے لیول ون کوچنگ کورسز کے شیڈول کا اعلان کردیا
01-07-2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیول ون کوچنگ کورسز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے زیراہتمام لیول ون کرکٹ کوچنگ کورس 14 سے 17 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور اسلامیہ کالج پشاور میں 8 سے 11 جنوری تک ہوگا جبکہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی 19 سے 22 جنوری تک کوچنگ کورسز کی میزبانی کرے گا۔ لیول ون کورس کے شرکاء کو کوچنگ کی مہارتوں کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی جن میں کمیونیکیشن، کوچنگ فلسفہ، منصوبہ بندی اور تیاری شامل ہیں، کورس کے اختتام پر شرکاء کو اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا، کامیاب ہونے والے شرکاء میں لیول ون کوچنگ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ کورس کے شرکاء میں عبدالناصر (پشاور) ابوبکر صدیق (ہنگو) احمد زرین (فاٹا) احمد خان (پشاور) اعزاز علی شاہ (پشاور) عالمگیر (فاٹا) فضل اکبر درانی ( پشاور) ہمایوں خان (فاٹا) حسین خان (پشاور) افتخار احمد (فاٹا) اعجاز احمد (ایبٹ آباد) امتیاز حسین (پشاور) شامل ہیں۔ دیگر شرکاء میں مامون خان (پشاور) معراج علی (پشاور) محمد اسماعیل (پشاور) محمد حماد (پشاور) محمد حارث (پشاور) محمد عمران (پشاور) محمد نبی (پشاور) محمد ریاض (پشاور) محمد عثمان (نوشہرہ) محمد عثمان (پشاور) محمد عثمان وزیر (پشاور) مجیب الرحمان (فاٹا) روئل شاکر اللہ (ایبٹ آباد) سید محمد ظفر (ایبٹ آباد) شرافت شاہ شاہین (پشاور) تاج ولی (پشاور) واحد علی (ایبٹ آباد) اور زبیر علی (پشاور) شامل ہیں۔