شادی کب ہو گی؟ اداکارہ عینا آصف نے بتا دیا
01-07-2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچوں گی۔
حال ہی میں اداکارہ عینا آصف نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف کا کہنا تھا کہ مجھےبچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، میں گھر میں آئینے کے سامنے مختلف ڈراموں اور فلموں کے ڈائیلاگ بولا کرتی تھی۔ فیملی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والدہ کا تعلق پنجابی خاندان سے ہے، ددیال کا پورا خاندان امریکا میں مقیم ہے، تاہم ننیال کے لوگ ان کے گھر آتے رہتے ہیں۔ عینا نے انکشاف کیا کہ میرے شوبز میں آنے کے بعد بڑی بہن کا رشتہ آیا، اب تو لوگ میرے گھر کا ایڈریس بھی پوچھتے ہیں البتہ میں یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچوں گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں ابھی سے ہی لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کروں گی تو میرا کیریئر کون بنائے گا، ابھی تو ایسا وقت آنے میں بہت ٹائم پڑا ہے۔