چاہت فتح علی کی گلوکاری کے بعد کرکٹ کے میدان میں طبع آزمائی

01-07-2024

(ویب ڈیسک) مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گلوکاری کے بعد کرکٹ کے میدان میں طبع آزمائی شروع کردی۔

انٹرنیٹ کامیڈین اور مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرکٹ کے میدان میں کھیل کی مشق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی سیاہ جینز اور ہُڈی میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں بلا بھی تھاما ہوا ہے جس سے وہ بیٹنگ کی پریکٹس کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔   — Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) January 6, 2024 گلوکار کا کھیل کے میدان میں بغیر بال کے شارٹ کھیلنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین سمیت کیمرے کے عقب میں موجود لوگوں کو بھی خوب بھایا جس کا اظہار انہوں نے خوب داد اور واہ واہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کیا۔ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔