مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

01-07-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

ایپلٹ ٹریبونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔ پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی نے  آر او کے فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔