ایمن سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

01-07-2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ایمن سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن سلیم نے ’برائیڈل شاور‘ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ایمن سلیم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجی بنائی۔ ایک تصویر میں خاتون ایمن سلیم کو تاج پہنا رہی ہیں ایک جگہ کیک موجود ہیں جس میں ’ایمن برائیڈل شاور‘ لکھا ہے۔ انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ ایمن سلیم نے دسمبر کے آخری ہفتے میں نکاح کیا جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔ اداکارہ نے ولیمے میں سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا ان کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ تھا جسے ایمن کے مداح نے بھی پسند کیا تھا اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کی تھی۔ یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور دو ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔