الیکشن ٹریبونل سے نااہلی: شاہ محمود کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

01-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے الیکشن ٹریبونل سے نا اہلی کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رہنما  تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی آبائی شہر ملتان کے انتخابی میدان سے باہر ہونے سے انکاری ہو گئے، شاہ محمود قریشی الیکشن ٹریبونل ملتان سے نااہلی کے معاملے کو  لاہور ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ کے وکلاء نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کی تیاری شروع کر دی، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں کل اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے شاہ محمود قریشی کے زائد المیعاد اسٹام جمع کروانے پر آر او کی طرف سے کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔ دوسری جانب الیکشن ٹریبول نے شاہ محمود کی بیٹی مہر بانو قریشی اور بیٹے  زین حسین قریشی کو  الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔