سی ٹی او لاہور کی شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید ونئے لائسنس بنوانے کی ہدایت

01-07-2024

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید اور نئے لائسنس بنوانے کی ہدایت کردی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ چھٹی کے باوجود شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں،  شہری لرنر پرمٹ، ڈوپلیکیٹ، فریش اور لائسنس  ری نیو کروانے کےلئے تشریف لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ لرنر پرمٹ اور لائسنس فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول 10 جنوری سے نافذالعمل ہوگا، نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے لرنر پرمٹ کےلئے ایک ہزار روپے فیس جمع کروانی ہوگی۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ اب شہریوں کو ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی، شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں،شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں،لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں،آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی، کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔