صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج
01-07-2024
(لاہور نیوز) اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے این اے 119 ، 120اور پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی، اپیلٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔