سردی قہر ڈھانے لگی، درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا
01-06-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دار الحکومت میں سردی قہر ڈھانے لگی، شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
ایئر پورٹ رَن وے پر حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک ہو گیا، شہر کا کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔لاہور سے کراچی، پشاور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد ایئر پورٹ سمیت اندرون وبیرون ملک 25 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔ لاہور شہر سمیت گرد و نواح میں دھند نے موٹروے، جی ٹی روڈ، رنگ روڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اگلے دو روز تک مزید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔