ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہ کرنے سے سپنر ابرار انجری کا شکار ہوئے: ذرائع

01-06-2024

(لاہور نیوز) مسٹری سپنر ابرار احمد نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کیا، ہدایت پر عمل نہ کرنے سے ابرار احمد دورہ آسٹریلیا پر انجری کا شکار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے رپورٹ میں موقف اپنایا کہ ابرار احمد نے سیدھے پاؤں میں تکلیف کی شکایت ورلڈ کپ میں کی تھی، پاکستانی ٹیم جب بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں تھی تو ابرار نے پاؤں میں تکلیف کی شکایت کی۔ ابرار احمد کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں شیاٹیکا کی تشخیص ہوئی، دورہ آسٹریلیا پر ان کی اس انجری نے پھر سے شدت اختیار کر لی، ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ایک بھی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔ سپنر ابرار احمد آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ان دنوں نیشنل اکیڈمی لاہور میں ری ہیب پروگرام کر رہے ہیں۔