دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کر دی گئی
01-06-2024
(لاہور نیوز) موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک بھی بند کردی گئی، دھند کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافروں سے دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کی درخواست ہے۔