ہانیہ عامر کے مبینہ تعلقات کی خبریں ایک بار پھر سرگرم،اداکارہ کی نئی تصاویر وائرل
01-06-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے بعد ایک اور لڑکے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے پہاڑی علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئیرکیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکارہ ٹینس کھیل رہی ہیں جبکہ ایک جگہ وہ کسی نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہیں لیکن ان کا چہرہ ظاہر نہیں ہے،ایک اور تصویر میں ہانیہ عامر نے لڑکے کا ہاتھ بھی تھاما ہوا ہے۔ یہ تصاویر شئیر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامعلوم لڑکے کو ’مسٹری بوائے‘ کہا جارہا ہے، یہ بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کسی لڑکے ساتھ کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک صارف نے سوال پوچھا کہ ’یہ مسٹری بوائے کون ہے؟ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گردش ہوئی تھیں ، یہ افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب دونوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔