یمنیٰ زیدی کی اپنی آنیوالی فلم کی پروموشن میں شرکت،لڑکوں کی طرف ٹی شرٹ پھینکنے کی ویڈیو وائرل

01-06-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اپنی آنیوالی فلم' نایاب' کی پروموشن کے دوران لڑکوں کی طرف ٹی شرٹ پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق یمنیٰ زیدی کی اسپورٹس فلم ’نایاب‘ کو رواں ماہ جنوری کے اختتام پر ریلیز کیا جائے گا، یہ ان کی ڈیبیو فلم ہوگی، جس کا ٹریلر جاری کیا جا چکا ہے، اداکارہ کراچی کی اقرا یونیورسٹی میں  فلم کی  پروموشن کے لیے پہنچیں،جہاں یونیورسٹی کے طلبہ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔   یونیورسٹی میں پروموشن کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوگئیں، ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی ٹی شرٹس لڑکوں کی طرف پھیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی فلم ’نایاب‘ کی شوٹنگ اور کرداروں کے لیے پہنی گئیں اپنی ٹی شرٹس لڑکوں کی طرف پھینکتی دکھائی دیتی ہیں   ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی ٹی شرٹس کو لڑکوں کی طرف پھینکنے سے قبل انہیں چومتی ہیں اور پھر وہ لڑکوں کی طرف انہیں پھینک دیتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فلم کی پروموشن کے لیے اپنی ٹی شرٹس کو بوسہ دے کر لڑکوں کی طرف پھینکنے کے عمل کو سستی شہرت قرار دیا گیا اور بعض افراد نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔