کوٹ لکھپت: بلاول بھٹو کی بہار کالونی کے گریس اسمبلیز چرچ آمد، بشپ نعیم پرشاد سے ملاقات

01-06-2024

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری این اے 127 کوٹ لکھپت میں بہار کالونی کے گریس اسمبلیز چرچ گئے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بہار کالونی کی مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے گریس اسمبلیز چرچ پہنچے، چیئرمین پی پی کا بہار کالونی کی گلیوں میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا، مکینوں نے گل پاشی کی، بلاول بھٹو زرداری کی گریس اسمبلیز چرچ کے بانی اور بشپ نعیم پرشاد سے بھی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لئے گریس اسمبلیز چرچ میں خصوصی دعائیں کیں، کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ بلاول بھٹو زرداری اٹرنل لائف چرچ کے پاسٹر انور فضل کی رہائش گاہ  پربھی گئے، چیئرمین پی پی کو پاسٹر انور فضل نے مسیحی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے پاسٹر انور فضل کو مسیحی برادری کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔