کیا آپ بے خوابی کا شکار ہیں؟ماہرین نے اس مرض میں مبتلا ہونے کی ایک اور وجہ دریافت کرلی

01-06-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ کھانےکے مسائل میں مبتلا افراد بے خوابی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

رپور ٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج کھانے کے مسائل کو صبح کی بیماری کے طور پر بتاتے ہیں اور ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں اس مسئلے اور بے خوابی کے درمیان پائے جانے والے تعلق کی تصدیق کرتے ہیں۔ ماضی کی تحقیق میں کھانے کے مسائل اور جسم کی اندرونی گھڑی  کے درمیان ممکنہ تعلق کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔ یہ گھڑی وسیع پیمانے پر حیاتیاتی افعال (جیسے کہ نیند) پر قابو رکھتی ہے اور تقریباً جسم کے ہر عضو کو متاثر کرتی ہے۔ اس نئی تحقیق میں محققین نے اینویکسیا سے تعلق رکھنے والے جینز، جسم کی اندرونی گھڑی اور بے خوابی جیسے نیند کے رویوں کا مطالعہ کیا۔جس میں جینز کا اینوریکسیا اور مارننگ کرونوٹائپ (صبح جلدی اٹھنے اور رات کو جلدی سونے کے عمل ) کے ساتھ دو طرفہ تعلق دیکھا گیا۔ نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ صبح جلدی اٹھنا اینوریکسیا کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے اور اینوریکسیا میں مبتلا ہونا صبح جلدی اٹھنے کا سبب ہوسکتا ہے۔ تاہم تحقیق میں صبح جلدی اٹھنے والوں کے وقت کا تعین نہیں کیا گیا بلکہ بتایا گیا کہ وہ عام لوگوں کے مقابلے میں قدرتی طور پر جلدی اٹھنے والے ہوسکتے ہیں۔