عام انتخابات 2024: احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

01-06-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن اقبال نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کئے، احسن اقبال نے توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت اثاثوں میں ظاہر کی۔ احسن اقبال کے این اے 76 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے، ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے، اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 9 جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔