سینیٹ ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

01-06-2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ ارکان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست وکیل اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کے لئے قرار داد پاس کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ میں قرارداد پاس کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، الیکشن وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل اشتیاق احمد مرزا نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔