ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا

01-06-2024

(لاہور نیوز) ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے طالبات، اساتذہ اور ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ یونیورسٹی نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا۔

فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دے دی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کا کہنا ہے ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے طالبات، اساتذہ اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا، یونیورسٹی انڈومنٹ فنڈ کیلئے چھ رکنی بورڈ آف مینجمنٹ کے سٹرکچر کی بھی منظوری ہو گئی، یونیورسٹی انڈومنٹ فنڈ کی رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا انڈومنٹ فنڈ سے حاصل شدہ آمدن کا 40 فیصد دوبارہ انڈومنٹ فنڈ میں شامل کیا جائے گا۔ انڈومنٹ فنڈ کی آمدن سے 60 فیصد آمدن سے طالبات کو سکالر شپ، ریسرچ کیلئے پیسے فراہم کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔