سبزیوں اور پھلوں کے منہ مانگے دام وصول کئے جانے لگے
01-06-2024
(لاہور نیوز) سبزیوں اور پھلوں کے منہ مانگے دام وصول کئے جانے لگے۔ مہنگائی کی دوڑ میں مرغی اور انڈے سب سے آگے ہیں۔
چکن ایک ہی روز میں 12 روپے مہنگا ، قیمت 602 روپے کلو ہو گئی۔ انڈے کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ، قیمت 384 روپے فی درجن مقرر، مارکیٹ میں فی انڈہ 40 روپے تک بکنے لگا۔ مہنگائی کے جال میں عوام کا برا حال ہو گیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ ٹماٹر 5 روپے اضافے سے سرکاری قیمت 115 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ لہسن 750 ، ادرک 700 ، پیاز 220 روپے فی کلو فروخت، مٹر 220 ، شملہ مرچ 200 ، میتھی 160 ، آلو 80 روپے کلو بکنے لگے۔ پھل بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئے۔ انگور 700 ، کھجور ایرانی 600 ، سیب 400 روپے کلو جبکہ کیلا 200 اور کینو 300 روپے فی درجن تک بِک رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے۔