پنجاب کے بیشتر ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں آئی ٹی لیبز فعال نہ ہونے کا انکشاف

01-06-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں 2100 سے زائد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں آئی ٹی لیبز فنکشنل نہ ہونے کا انکشاف ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے سکولوں میں موجود کمپیوٹرز تبدیل نہ ہونے کے باعث سکولوں کی آئی ٹی لیبز نکارہ ہیں۔ ان سکولوں میں کمپیوٹر کا مضمون رکھنے والے طلبا و طالبات  کے فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پنجاب بھر میں 2100 کے قریب ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں آئی ٹی لیبز نکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں 14 فیصد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کی آئی ٹی لیبز ناکارہ ہو چکی ہیں۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری پنجاب نے آئی ٹی لیبز کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نے اس حوالے سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی لکھا ہے۔ آئی ٹی لیبز فعال نہ ہونے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہو گی۔