پاکستان انڈر 19 ٹیم آج رات ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی

01-06-2024

(لاہور نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم آج رات ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمارا ہدف ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر آئیں ، سب ٹیمیں ہی مضبوط ہیں کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے،محمد یوسف سے ہم لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں ،وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں بہتری آرہی ہے۔ سعد بیگ نے مزید کہا کہ راشد لطیف بطور وکٹ کیپر اور بابراعظم پسندیدہ کھلاڑی ہیں، پاکستان کے لیے کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے ، ہم سب کھلاڑی ایک ہو کر میدان میں اتریں گے، سب کھلاڑیوں سے اچھے کی امید ہے، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔ کپتان انڈر19 ٹیم نے مزید کہا کہ  کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہو گی، پہلے بھی بھارت کے ساتھ میچ کو دوسرے میچز کی طرح ہی کھیلا تھا، پریشر کے بغیر میدان میں اتریں گے، میں اپنے تمام کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امید کرتا ہوں ۔ سعد بیگ نے کہا کہ ہماری ٹیم بیلنس ٹیم ہے ، فیلڈنگ میں بہت محنت کی ہے، تینوں ڈیپارٹمنٹ میں ہم مضبوط ہیں ، کوشش ہو گی کہ ورلڈکپ جیتیں اور قوم کو خوشیاں دیں ،ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈر موجود ہیں۔