دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، متعدد منسوخ و تاخیر کا شکار
01-06-2024
(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔
دھند کے باعث لاہور سے الماتے جانے والی پرواز ڈی وی 850 منسوخ کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 291 بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے جبکہ نجف جانے والی پرواز 342 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پروزایں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ پی آئی اے کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 پانچ گھنٹے اور دبئی جانے والی پرواز پی کے 235 میں بھی پانچ گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 122 گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی جبکہ نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 کی آمد میں بھی تاخیر ہو گی۔